فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے گرد مزید گھیرا تنگ

فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے گرد مزید گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان  کی سربراہی میں لاہور میں بڑا آپریشن، 35 ہزار کلو ناقص مرچیں، ہزار کلو مربہ جات برآمد، بادامی باغ میں عبداللہ گرائنڈنگ یونٹ کو سربمہر کردیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاٹ مافیا کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔ 19 ہزار کلو سرخ مرچ، 17 ہزار کلو ہلدی، بھاری مقدار میں خام مال ضبط کر لیا گیا۔ بادامی باغ میں عبداللہ گرائنڈنگ یونٹ کو سربمہر کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق تمام مصالحہ جات کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ یونٹ میں چوکر،برادہ اور کھلے رنگ سے مصالحہ تیار، مضر صحت اجزاء کو زمین پر ہی مکس کیا جارہا تھا اور مصالحہ بغیر لیبلنگ اور پیکنگ کےسپلائی کیا جاتا تھا۔

دوسری جانب گلے سڑے پھلوں، سبزیوں، کیمیکلز سے مربہ کی تیاری پر بخاری مربع فیکٹری سیل کردی گئی، فیکٹری سے 350 کلو خراب پھل، 200 کلو شیرا اور 50 کلو کیمیلز برآمد ہوئے اس کے ساتھ ساتھ 20 کلو ٹیکسٹائل کلر اور نیلے کیمیکل ڈرم برآمد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔