سانحہ ساہیوال کے زخمی بچے کی دردناک پکار، دل دہلا دینے والے مناظر

سانحہ ساہیوال کے زخمی بچے کی دردناک پکار، دل دہلا دینے والے مناظر
کیپشن: City42 - Sahiwal Incident, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چاچو چاچو!!! پانی پانی!!! سانحہ ساہیوال کے زخمی عمیر کی آپریشن کے بعد پکار، جنرل ہسپتال میں درد ناک مناظر، دیکھنے والوں کی روح تک تڑپ اٹھی۔

سانحہ ساہیوال پر ماں باپ اور بہن پر بیتی روح فرسا یاد نے چین چھین لیا۔  جنرل ہسپتال میں درد اور بے چینی میں مبتلا عمیر آپریشن کے بعد اپنے چچا کو پکارتا رہا ، چاچو چاچو!! پانی پانی، جس پر دیکھنے والوں کی آںکھوں میں آنسو آگئے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آپریشن ہوا ہے ،کچھ گھنٹوں تک بچے کو پانی نہیں دے سکتے۔

ایم ایس جنرل ہسپتال کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، بچوں کے جسمانی اور نفسیاتی علاج کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،بچوں کومکمل صحت یاب ہونےکےبعد ڈسچارج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے لاہور سے بورے والا جانے والی فیملی پرساہیوال میں قیامت ڈھادی ، گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، اس افسوسناک واقعہ میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer