ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں زلزلے بارے رپورٹ جاری کردی

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں زلزلے بارے رپورٹ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران اسلم: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے )نے پنجاب میں زلزلے بارے رپورٹ جاری کردی۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔  پوٹھوہار ریجن سرگودھا اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 

 ترجمان نے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اےکے مطابق متعلقہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں۔ زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔