ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا: وزیر دفاع

فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا: وزیر دفاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز پر ایک منفرد مقام ملا ہے، ​پاکستانی قیادت کی دنیا بھر میں تعریف ہو رہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ ​امریکی صدر ٹرمپ نے 60 سے 70 بار پاکستان کی تعریف کی، ​بین الاقوامی تقریب میں پاکستان کی تعریف ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ​پاک فوج اور آرمی چیف کی صلاحیتوں کا اعتراف فخر کی بات ہے۔ ​وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی بصیرت کو سراہا گیا ہے۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ ​غزہ کی دوبارہ آباد کاری اور فلسطین کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ​مسلم ممالک کی جانب سے فلسطین کے لیے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے۔ ​انشاءاللہ غزہ اور فلسطین پھر سے آباد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ​فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کے لیے پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ​رمضان کا برکتوں والا مہینہ ہے، دعا ہے کہ مسلمانوں کی مشکلات حل ہوں ۔