ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور ایئرپورٹ پر  میاں بیوی سے آئس کی بڑی کھیپ برآمد

 لاہور ایئرپورٹ پر  میاں بیوی سے آئس کی بڑی کھیپ برآمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور ایئرپورٹ  پر(اے این ایف) نے پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق میاں بیوی مسافر، جن کی شناخت مشتاق اور نورین کے نام سے ہوئی ہے، نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے جدہ روانہ ہو رہے تھے۔ دورانِ تلاشی ان کے سامان اور جوتوں سے مجموعی طور پر 5 کلو گرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد ہوئی۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ منشیات انتہائی مہارت سے جوتوں اور بیگ میں چھپائی گئی تھی۔

کارروائی کے بعد دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔