جنید ریاض: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور نہم کے امتحانات کے لیے عارضی ڈیٹ شیٹ تیار کر لی ہے۔
بورڈ کے مطابق میٹرک کے امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے، جس میں پہلا پرچہ عربی اور تاریخ کا لیا جائے گا، جبکہ آخری پرچہ 16 اپریل کو پنجابی کا ہوگا۔
نہم کے امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے، جس میں پہلا پرچہ عربی اور تاریخ ہوگا اور آخری پرچہ 6 مئی کو بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا لیا جائے گا۔
بورڈز نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شیڈول کے مطابق امتحانات کی منصوبہ بندی کریں اور عارضی ڈیٹ شیٹ کے مطابق اپنے پرچے بروقت جمع کروائیں۔