ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مدینہ منورہ:ماہِ رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے نیا شیڈول جاری

 مدینہ منورہ:ماہِ رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے نیا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مدینہ منورہ میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق رمضان کے پہلے دو عشروں میں مرد زائرین کے لیے ریاض الجنہ کی حاضری کے دو اوقات مختص کیے گئے ہیں۔ مرد حضرات صبح 11 بج کر 20 منٹ سے رات 8 بجے تک جبکہ رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک زیارت کر سکیں گے۔

خواتین زائرین کے لیے پہلے اور دوسرے عشرے میں رات 11 بجے سے 1 بج کر 40 منٹ تک اور صبح 6 بجے سے 11 بجے تک کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔

رمضان کے تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے ریاض الجنہ کی زیارت کے تین اوقات رکھے گئے ہیں۔ اس دوران مرد زائرین صبح 11 بج کر 20 منٹ سے رات 8 بجے تک، رات 11 بجے سے 12 بجے تک اور صبح 2 بجے سے 5 بجے تک حاضری دے سکیں گے۔

تیسرے عشرے میں خواتین کے لیے صرف صبح 6 بجے سے 11 بجے تک کا وقت مخصوص کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے زائرین سے مقررہ اوقات کی پابندی اور متعلقہ ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ تمام افراد بآسانی اور منظم انداز میں ریاض الجنہ کی زیارت کر سکیں۔