زاہد چوہدری : میو ہسپتال میں لفٹ گر گئی، 11 افراد زخمی ہوگئے
میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں نصب لفٹ گری، لفٹ گرنے سےسٹاف نرسز اور شہری شدید زخمی ہوئے ، فرینڈز آف میو ہسپتال نامی تنظیم نےگزشتہ سال نئی لفٹ نصب کروائی تھی،
ابتدائی انکوائری کے مطابق لفٹ فنی خرابی کی وجہ سے گری ، آرتھوپیڈک سرجری میں جولائی 2023 میں لفٹس نصب کی گئی تھی، شہریوں کے مطابق لفٹس سے ایک دن پہلے سے آوازیں آرہی تھیں، لفٹس اوپر سے نیچے آتے ہوئے گری،انتظامیہ کے مطابق لفٹ گرنے سے مجموعی طور پر11 افراد زخمی ہوئے،کسی زخمی کو بہت شدید چوٹ نہیں آئی ،
میو ہسپتال میں چند سالوں میں لفٹس گرنے کا تیسرا واقعہ ہے،
زخمیوں میں ہیڈ نرسز شازیہ منیر ، ایسٹر روف،ہیڈ نرس فرحانہ جبیں ، نجمہ پروین اور عابدہ پروین لفٹ گرنے سے زخمی ہوئیں ،چارج نرس روبینہ زیدی ، ارم شہزادی ، ثمینہ اقبال لفٹ گرنے سے زخمی
طالبہ مریم رمضان ، سپروائزر نورین امین ، اٹینڈنٹ سونیا ممتاز لفٹ گرنے سےزخمی ہوئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App