ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط

نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط  کیے گئے، قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ 
 رپورٹ کے مطابق معاہدوں کے مطابق نجی تعلیمی  و طبی اداروں کی طرف سے نیب ملازمین کو رعائیتی پیکجز پر سہولیات ہوں گی۔  

سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کے وژن کے تحت مختلف اداروں سے مفاہمتی  سمجھوں کا عمل جاری ہے، باہمی سمجھوتوں سے کارکردگی کا معیار مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر محمد عمران بٹ اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او،  شعیب احمد خان، علی میڈیکل سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر بلال ارشد بٹ، قمر جہاں ڈائگنوسٹکس کے سی ای او زبیر ناصرکی طرف سے مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے۔ 

ان کے علاوہ عامر نیر ڈینٹل کے چیف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عامر کیو خواجہ، ایس جے ڈینٹل اینڈ سکن کی سی ای او ڈاکٹر انعم جاوید چیمہ، ڈی واٹسن کیمسٹ کے سی ای او ظفر بختاوری کی طرف سے  مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے۔ 

 
 

Ansa Awais

Content Writer