ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیر سڑک پر نکل آیا ،شہری دنگ

شیر سڑک پر نکل آیا ،شہری دنگ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی شہر گجرات کے ہائی وے پر شیر کی مٹر گشت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں شیر سڑک پر نکل آیا اور ہائی وے پر چہل قدمی کرتا رہا جس کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

 جنگل کے بادشاہ کے ٹہلنے کے باعث سومناتھ ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

 وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اپنی گاڑیاں روک کر جنگل کے بادشاہ کے گزرنے کا انتظار کر رہے ہیں، اس موقع پر کسی کی بھی ہارن بجانے کی ہمت نہ ہوئی۔

 شیر کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ شہر میں بھی جنگل کے بادشاہ کا راج ہے۔

 ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ شیر کو تازہ ہوا کی ضرورت تھی اس لیے سڑک پر نکل آیا ہے، اب لوگوں کو چاہیے کہ آرام سے اس کے جانے کا انتظار کریں۔