عرفان ملک:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ لاہور میں سجنے میں 2 دن باقی، سکیورٹی تیاریاں عروج پر ہیں۔
لاہورپولیس نے سکیورٹی اداروں کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں فرضی مشقیں کیں،آپریشن محفوظ انخلاء کے نام سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں کی گئیں۔
ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب کی نگرانی میں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے آپریشن محفوظ انخلامشقوں کولیڈکیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق فرضی مشق میں پولیس، آرمی، رینجر، ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی، بم ڈسپوزل سکواڈ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122 نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔
فرضی مشق میں حملے کی صورت میں فوری رسپانس کا عملی نمونہ پیش کیا گیا، فرضی مشق کی مدد سے سکیورٹی پلان کو عملی حالت میں چیک کیا گیا۔10ہزارافسران و جوان چیمپئنز ٹرافی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App