ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف ممالک سے مزید 17 پاکستانی ڈی پورٹ

مختلف ممالک سے مزید 17 پاکستانی ڈی پورٹ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سعودیہ، مالدیپ اور متحدہ عرب امارات سمیت 5 ملکوں سے مزید 17 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

 امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودیہ سے بلیک لسٹ 4، زائد المیعاد قیام پر 1 اور بغیر پاسپورٹ 2 پاکستانی بے دخل کیے گئے۔

 مالدیپ میں ناپسندیدہ قرار دے کر 1 جبکہ متحدہ عرب امارات میں بغیر پاسپورٹ اور زائد المیعاد قیام پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

 کینیا میں زائد المیعاد پاسپورٹ پر 1، قطر میں مفرور 4 اور مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔