ایبٹ آباد; مری روڈ پر طوفانی برف باری، درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر اعوان: ایبٹ آباد گلیات میں شدید برف باری کے باعث سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ 

طوفانی برف باری سے مری روڈ پر پھسلن پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے چھانگلا گلی سے گزرنے والی سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ گاڑیوں میں سیاح موجود خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  

مری روڈ پر ٹریفک روانی متاثر ہو گئی ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو جی ڈی اے سیاحوں کی گاڑیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔