ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد مںصور: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سہیل نامی دہشتگرد ہلاک ہوا۔

ہلاک دہشتگرد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔

 ترجمان پاک فوج کے بعد علاقے میں دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے جبکہ مقامی افراد نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔