امانت گشکوری : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس طلب کرلیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 فروری کو ہوگا، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج ملک شہزاد احمد کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی پر غور ہوگا۔
واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی آئندہ ماہ 7 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔