کوئٹہ سےگرفتار خاتون خودکش بمبار سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں

کوئٹہ سےگرفتار خاتون خودکش بمبار سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن لیڈیز پارک کے قریب گرفتار ہونے والی خود کش حملہ آور خاتون سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار خودکش حملہ آور ماہل بلوچ کے شوہر بیباگاربلوچ اور اس کا بھائی بی ایل ایف کمانڈروں کے قریب ترین ساتھیوں میں شامل ہیں۔ خودکش حملہ آور خاتون ماہل بلوچ کے شوہر بیباگار بلوچ عرف ندیم کا تعلق بھی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے عسکری ونگ سے ہے، ماہل پر دباؤڈالا گیا کہ بی ایل ایف کے عسکری ونگ کو سپورٹ کرے۔2016میں بیباگار اور اس کا بھائی نوکب آپس میں پیسے اور ہتھیاروں کے تنازع پرلڑائی میں مارے گئے، خودکش حملہ آور خاتون کے سسر محمد حسین کا تعلق بی این ایم کی مرکزی کمیٹی سے ہے۔ماہل بلوچ کو استعمال کرکے زور دیا گیاکہ وہ بی ایل ایف کے عسکری ونگ کو سپورٹ کرے، ماہل بلوچ کی بہن کی شادی بھی ڈاکٹر اللہ نذر کے بھتیجے یوسف سے ہوئی جو بلوچ حقوق کی تنظیم کا چیئرمین ہے۔

سوشل میڈیا پر دہشتگرد تنظیم بی ایل ایف کا خودکش حملہ آور خاتون ماہل کو مسنگ پرسن بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا تھا جو بے نقاب کردیا گیا،  آزادی کی نام نہاد تنظیمیں ملک دشمنی میں خواتین کوگھناؤنے اورخطرناک کھیل کا حصہ بنارہی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer