ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ : سمندری طوفان ’گبرئیل‘ سے 5 ہزار افراد تاحال لاپتہ

نیوزی لینڈ : سمندری طوفان ’گبرئیل‘ سے 5 ہزار افراد تاحال لاپتہ
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ میں سمندری طوفانگبرئیل‘ کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششیں جاری ہیں، نارتھ آئی لینڈ میں مزید دو لاشیں ملنے کے بعد اموات کی تعداد 11 ہوگئی۔

سمندری طوفانگبرئیل‘ سے متاثرہ علاقوں میں5 ہزار افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 62 ہزار افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل طوفانگبرئیل‘ کے باعث نیوزی لینڈ کے نارتھ آئی لینڈ میں شدید بارشیں ہوئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق زیرِ آب علاقوں میں گھروں کی چھت پر موجود 300 افراد کو فوجی ہیلی کاپٹروں نے ریسکیو کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔