صحافی محسن بیگ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

Mohsin Baig Journalist
کیپشن: Mohsin Baig
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں صحافی محسن بیگ کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا. عدالت نے محسن بیگ کو مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا. محسن بیگ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔

 تھانہ مارگلہ پولیس نے محسن بیگ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے. جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ محسن بیگ نے دوران تفتیش وقوعے کے روز استعمال ہونے والے پستول بارے بتایا کہ وہ انکے گھر پڑا ہے جس پر پولیس ٹیم انکو ساتھ لے کر گھر گئی اور پستول برآمد کیا. جس کا وہ لائسنس یا کوئی دستاویز پیش نہ کر سکے. اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا. محسن بیگ کو ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے انکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer