وفاقی وزیرِ تعلیم کا نیا بیان،طلبا کےشفقت محمود کے حق میں نعرے

وفاقی وزیرِ تعلیم کا نیا بیان،طلبا کےشفقت محمود کے حق میں نعرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت کا کہناتھا کہ تعلیم کے بغیر قوم آگے نہیں بڑھ سکتی, کوئی ٹویٹ کرتا ہوں تو اس کا جواب ٹویٹ کے مطابق نہیں آتا بلکہ چھٹی دو کے کمنٹ آتے, وفاقی وزیرِ تعلیم نے اپوزیشن کے بارے بات کرتے کہا ان کے نزدیک صرف جیتنے والے الیکشن ٹھیک ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے جی سی یونیورسٹی لاہور کے سالانہ سپورٹس گالا کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر جی سی او اور راوئینز کی محنت نے مجھے حیران کر دیا ہے،تعلیم کے بغیر قوم آگے نہیں بڑھ سکتی نوجوانوں کے چہرے خوش نظر آرہے ہیں، میں یہی کہوں گا کہ محنت کریں تعلیم حاصل کریں آگے بڑھے، اگر آج میں اس جگہ پر کھڑا ہوں تو میں اپنی تعلیم کی وجہ سے ہوں۔

ان کا کہناتھا کہ اگر میں کوئی ٹویٹ کرتا ہوں تو اس کا جواب ٹویٹ کے مطابق نہیں آتا بلکہ چھٹی دو کے کمنٹ آتے، سیاست کا ٹویٹ کروں تو کمنٹ آتا ہے کہ سیاست چھوڑے تعلیم کی بات کریں، بہت سے بچے ایسے ہیں جو کبھی تعلیم حاصل نہیں کر سکتے لیکن آپ کو موقع ملا ہے آپ آگے بڑھیں، آپ اپنا مستقبل بنائیں گے تو پاکستان کا مستقبل بنے گا.

شفقت محمود کا کہناتھا کہ ہمارے زمانے میں ایسا اوول گراؤنڈ میں جیمناسٹک کبھی نہیں کیا گیا، میں راوئینز کی محنت کو سراہتا ہوں اگر میرا بس چلتا تو میں راوئینز کو دو چھٹیاں دے دیتا،راوئینز ایسے ہے آگے بڑھتے رہیں ،اس موقع پر طلبا وطالبات نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

قبل ازیں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت اپوزیشن کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان نزدیک صرف جیتنے والے الیکشن ٹھیک ہوتے ہیں, اپوزیشن جماعتیں جہاں جیت جائیں وہاں سب ٹھیک، جہاں ہار جائیں تو وہاں سب غلط ہوتا ہے۔ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور حفیظ شیخ کے ہمراہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔ان کا کہناتھا کہ ہمیں حفیظ شیخ جیسے محنتی اور تجربہ کار شخص کی ضرورت ہے، ان شاء اللّٰہ حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن میں ضرور جیتیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم کا مزیدکہناتھا کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں عجیب بیانیہ بنایا جا رہا ہے، اپوزیشن کو یہ دہری پالیسی ترک کر دینی چا ہیے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer