سٹی 42:دوستی پر 9سو روپے بھاری ،گلے میں پھندا ڈال کر دوست نے دوست دوست کی جان لے لی۔
ریس کورس نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی،لاش کی شناخت قلندر حسین کے نام سے ہوئی ہے،جسے گلے میں پھندا ڈال کرقتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
مقتول ایک سکیورٹی کمپنی میں گارڈ کی نوکری کرتا تھا،پولیس کے مطابق قاتل کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ملزم عمران نے گلے میں رسی ڈال کر قلندر حسین کی جان لی ،دونوں ایک ہی کمپنی میں نوکری کرتے تھے۔ انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق ملزم عمران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم کا مقتول کے ساتھ صرف 900روپے کے لین دین پر جھگڑا ہوا۔