(عمران یونس) لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل کیلئے فنڈز بھی جاری کردیئے۔
صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ حکومت میٹرو بس منصوبے پر دی جانے والی سبسڈی کو کم نہیں کررہی، میٹرو کو پرائیوٹ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں جبکہ اورنج ٹرین بھی مقررہ وقت پر چلے گی۔اورنج ٹرین کی آپریشنل کاسٹ کم کرنے کیلئے انٹرنیشنل کمپنیوں سے مدد حاصل کرینگے، اس حوالے سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پاک بھارت تناؤ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انڈیا الیکشن سے قبل ایسے حربے استعمال کرتا ہے، بھارت پاکستان سے کسی صورت الجھنے کی جرات نہیں کر سکتا، اگر ایسا ہوا تو منہ توڑ جواب دینگے۔