خودکشی یا قتل؟ واپڈا ٹاؤن میں تہہ خانے سے سیکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد

خودکشی یا قتل؟ واپڈا ٹاؤن میں تہہ خانے سے سیکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) واپڈا ٹاؤن میں جوتوں کےمعروف برانڈ کے تہہ خانے سے سیکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد، پولیس نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا ٹاؤن میں جوتوں کے معروف برانڈ کے  تہہ خانےمیں سیکیورٹی گارڈ کی لاش دیکھ کر ملازمین نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا، پینتالیس سالہ سیکیورٹی گارڈ کی شناخت نصیر احمد کے نام سے ہوئی جس کے سر میں گولی لگی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ واقعہ قتل ہے یا خود کشی پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہو گا۔