ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ہم اون کرتے ہیں، معاون خصوصی اطلاعات کے پی

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ہم اون کرتے ہیں، معاون خصوصی اطلاعات کے پی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معاون خصوصی اطلاعات  خیبرپختونخوا شفیع جان کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو  ہم بالکل اون کرتے ہیں۔

 نجی چینل میں  گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو  آج عدالت میں جانے نہیں دیا گیا۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لیکن اس ماحول میں بات چیت نہیں ہوسکتی، ہم ان کے ساتھ کوئی بات نہیں کرنا چاہتے ، ہم کس بات پر معافی مانگیں؟

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ  ہم سمجھتے ہیں کہ جو حکومت کا حصہ ہیں وہ  فریق ہیں، سمجھتے ہیں حکومت میں شامل جماعتیں فریق ہیں تو ان کو کانفرنس میں نہیں بلانا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ  عطا تارڑ کا مینڈیٹ کیا ہےکہ ہم ان سے بات کریں، یہ 17 سیٹوں پر آئے ہیں۔