سٹی 42: سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے پر ملزم کو سزائے موت، عمر قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق لودھراں میں ملزم اقبال آرائیں نے سات سالہ میں کو گلی میں کھیلتے ہوئے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ دنیاپور پولیس نے سال 2024 میں بچی کے والد محمد سجاد کی مدعیت میں اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم اقبال آرائیں کو سزائے موت، عمر قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نےکہا مقدمہ کی بھرپور پیروی اور ملزم کو سزا ملنا انصاف کی جیت ہے۔ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔