ویب ڈیسک : وزیراعظم ہاؤس میں پیر کے روز کرسمس کے حوالے سے بڑی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تقریب میں مسیح برداری سمیت اسلام آباد میں موجود متعدد سفیر بھی مدعو کئے جائیں گے ۔وزیراعظم کرسمس کی تقریب پر خصوصی خطاب کریں گے ۔وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کیک کاٹا جائے گا اور تحفے بھی دیئے جائیں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کرسمَس کی تقریبات کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں کرسمس کے حوالے سے چراغاں اور شاہراوں چوکوں پر خصوصی ماڈلز رکھے جائیں گے ۔وزیراعظم نے وزیر قانون کی سربراہی میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی ۔