سٹی 42: قصور میں فیروز پور روڈ پر ایل پی جی سے بھرا ہوا کنٹینر الٹ گیا، گیس کا اخراج جاری اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔
فیروز پور روڈ بھلو اسٹاپ کے قریب گیس سے بھرا کنٹینر اچانک سڑک کنارے الٹ گیا کنٹینر الٹنے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا
گیس کے اخراج کے باعث شہریوں کو گھروں میں رہنے اور دور رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
علاقہ کو سیل کر کے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا۔
کنٹینر کے گرد حفاظتی حصار قائم کرکے لیکیج کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہےتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ریسکیو حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی اپیل کی گئی ہے