ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

20 ہزار 90 لاہوریوں کی جیبیں کٹ گئیں

20 ہزار 90 لاہوریوں کی جیبیں کٹ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رواں سال لاہورمیں 20 ہزار 90 شہریوں کی جیبیں کاٹی گئیں
 پولیس ریکارڈ کے مطابق جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 4570 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن 4490 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،صدر ڈویژن 3672 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2790 وارداتیں ہوئیں۔سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کے 2392 مقدمات درج ہوئے ۔ کینٹ ڈویژن میں رواں سال کے دوران جیب تراشی کی 2176 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔