عثمان خان: حج 2026 سے قبل ایک اور بحران کا خدشہ، سعودی عرب کی ڈیڈ لائن میں صرف ایک روز باقی رہ گیا، وزارتِ مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کو خط لکھ دیا۔
وزارت مذہبی امور نے درخواست کی کہ ذرائع ابلاغ کے مطابق آج اور کل (ہفتہ اور اتوار) ملک بھر میں پاسپورٹ آفسز کھلے رکھے جائیں۔
معاملہ کو انتہائی اہم (Top Priority) سمجھا جائے، وزارت مذہبی امور میں ہنگامی حالت نافذ، متعلقہ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں۔
حج میں فرائض سر انجام دینے والے ویلفیئر اسٹاف کے پاسپورٹ نہ بن سکے۔
سعودی عرب تعیناتی کے لیے ویلفیئر اسٹاف کے پاسپورٹس 21 دسمبر تک مسار ایپ پر اپ لوڈ کرنا لازم ہے۔
حج میڈیکل مشن کے 268 اراکین کے پاسپورٹس فوری جاری کرنے کی وزارت کی سفارش، حج میڈیکل مشن عملے کا سول شعبے اور مسلح افواج سے تعلق ہے۔
سعودی ڈیڈ لائن پوری کرنے کے لیے پاسپورٹ دفاتر کی ہفتہ وار تعطیل معطل کرنے کی درخواست، 2025 میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی حج سے محروم رہ گئے تھے۔