ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونانی کوسٹ گارڈ کا ریسکیو آپریشن، پاکستانیوں سمیت 500 افراد کو بچا لیا

یونانی کوسٹ گارڈ کا ریسکیو آپریشن، پاکستانیوں سمیت 500 افراد کو بچا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یونانی کوسٹ گارڈ کا گیودوس جزیرے کے قریب ریسکیو آپریشن،کشتی میں سوار 500 سے زائد تارکین کو بچا لیا۔

 یونانی کوسٹ گارڈ حکام کےمطابق ریسکیو کیے گئے تارکین وطن کا تعلق بنگلادیش، مصر، پاکستان سے ہے۔تارکین وطن کی کشتی گیودوس سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ملی۔

ریسکیو کئے گئے تمام افراد کو کریٹ جزیرے کے عارضی کیمپ میں منتقل کر دئیے گئے۔

یونانی کوسٹ گارڈ کی جانب سے کی جانے والی حالیہ برسوں کی بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے، یہ کارروائی بحیرہ روم میں واقع یونانی جزیرے گیودوس (Gavdos) سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب میں کی گئی۔

تارکینِ وطن کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہونے کی وجہ سے کشتی خطرے میں تھی۔

 تمام تارکینِ وطن کو بحفاظت نکالنے کے بعد کریٹ (Crete) جزیرے پر قائم عارضی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔