درنایاب: سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کی سی بی ڈی واک پرتعمیراتی کام میں نمایاں پیشرفت، منصوبےمیں 4مرلہ کے32جدیدریٹیل یونٹس شامل، جدیدریٹیل یونٹس کوعالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا۔
ایگزیکٹوڈائریکٹرریاض حسین کا کہنا تھا کہ بنیادوں کی کھدائی کےبعدکنکریٹ لین، سٹیل فکسنگ و کنکریٹ رافٹ جیسےاہم مراحل مکمل، سی بی ڈی اپنےطےشدہ شیڈول سےآگےہے، سائٹ پر ہی بیچنگ پلانٹ نصب کیا ہے۔
تعمیراتی مٹیریل کی نقل و حرکت کم سے کم کی گئی ہے ،روٹ47پرٹریفک میں کوئی رکاوٹ نہ آنےکی وجہ سےنقل وحرکت کم سےکم کی،سی بی ڈی تعمیراتی سرگرمیوں کےدوران ماحولیاتی قوانین پرسختی سےعمل کررہاہے،روزانہ کی بنیادپرپانی کاچھڑکاؤکیاجارہاہے۔
سی ای اوعمران امین کا کہنا تھا کہ تمام تعمیراتی سامان کومناسب طریقےسےڈھانپ کرمحفوظ رکھاجارہاہے،سی بی ڈی واک بروقت تکمیل،سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گا ،منصوبہ لاہور میں جدید ریٹیل انفراسٹرکچر کے نئے معیار قائم کرے گا۔