ویب ڈیسک : دبئی میں معمولاتِ زندگی بحال، پابندیاں ختم ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق 2 روز جاری شدید بارشوں کے بعد دبئی میں معمولاتِ زندگی بحال ہونے لگے ہیں،دبئی حکام کا کہنا ہے کہ شہری پارکس جائیں یا ساحل سمندر پر نہائیں، پابندیاں ختم ہو گئیں۔ دبئی میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں اور ساحل پر جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
ادھر ابوظبی میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمام پارکس دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں،عوامی پارکس اور بیچز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔