یاسر عرفات :نارووال میں شدید دھند کے باعث نارووال سے سرگودھا جانے والی مسافر بس قلعہ احمد آباد کے قریب 11 کے وی بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بجلی کا پول درمیان سے دو حصوں میں ٹوٹ گیا۔
حادثے کے بعد بجلی کی تاروں میں کرنٹ موجود تھا، تاہم مسافروں نے بروقت بس سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچا لیں۔ واقعے میں معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے علاقے میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کر کے مرمتی کام شروع کر دیا۔