ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر جنید اکرم کے والد انتقال کرگئے

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر جنید اکرم کے والد انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر جنید اکرم نے فیس بک پوسٹ میں اطلاع دی ہے کہ ان کے والد محمد اکرم آج انتقال کر گئے۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے والد نے 80 برس سے زائد عرصہ ایک بھرپور اور بامقصد زندگی گزاری اور اپنی مہربانی کے ذریعے بے شمار دلوں کو چھوا۔

جنید اکرم نے لکھا فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میرے والد، محمد اکرم، نے آج آخری سانس لی۔ انہوں نے 80 برس سے زائد کی بھرپور اور بامعنی زندگی گزاری اور اپنی مہربانی سے بے شمار لوگوں کے دل چھوئے۔ وہ ہمیں اپنی تعلیمات اور خوبصورت یادیں دے گئے جو نسلوں تک رہیں گی، شکریہ ابو، ہر چیز کے لیے۔

جنید اکرم نے آخر میں لکھا کہ براہِ مہربانی ایک لمحہ نکال کر ان کی مغفرت کے لیے دعا کیجیے۔ شکریہ۔