ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات پر بند

شدید دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات پر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے، جس کے پیشِ نظر موٹروے پولیس نے مسافروں کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے متعدد موٹرویز کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم 3 لاہور سے سمندری تک بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک معطل ہے۔

 علاوہ ازیں لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی دھند کے سبب بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے، جس سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کی صورت میں متبادل راستے اختیار کریں۔

موٹروے پولیس نے مزید کہا ہے کہ جیسے ہی موسم بہتر ہوگا اور حدِ نگاہ میں بہتری آئے گی، موٹرویز کو مرحلہ وار ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔

 مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل موٹروے پولیس ہیلپ لائن یا سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔