لاہور سمیت صوبہ بھر میں سمارٹ پولیس سٹیشن بنیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیڈ لائن دیدی

لاہور سمیت صوبہ بھر میں سمارٹ پولیس سٹیشن بنیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیڈ لائن دیدی
کیپشن: Chief Minister Punjab presiding over a meeting related to Smart Police Stations
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)صوبہ بھر میں مرحلہ وار روایتی تھانے ،سمارٹ پولیس سٹیشن میں بدلنے کا منصوبہ ،وزیر اعلی پنجاب نے پولیس تھانوں کو جلد از جلد سمارٹ بنانے کا حکم دے دیا۔ لاہور میں 23 سمارٹ تھانے پہلے فیز میں مکمل ہوں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 737تھانوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی پراجیکٹ پر کاجائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آ ف ریونیو، ایڈیشنل آئی جی، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیر ات و مواصلات، سی سی پی او، سی ٹی او، ایس ایس پی ایڈمن اور دیگر پولیس حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب نے 40سمارٹ پولیس سٹیشن , جلد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے ،لاہور میں23سمارٹ پولیس سٹیشن پہلے فیز میں بنیں گےجبکہ دیگر اضلاع میں بھی 17 سمارٹ پولیس سٹیشن قائم ہوں گے۔

اجلاس میں سمارٹ پولیس سٹیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ پیش کیا گیاجبکہ اجلاس میں سمارٹ پولیس سٹیشن میں فراہم کردہ سہولتوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہر بے زمین تھانے کے لئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کر تے ہوئےسمارٹ پولیس سٹیشن کے لئے اراضی کی منتقلی کاعمل جلدازجلد مکمل کرنے کاحکم دیا ہے ۔اجلاس میں پولیس افسروں اور ملازمین کے لئے 313گھروں کی تعمیر کے پراجیکٹ کابھی جائزہ لیا گیا۔