(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری عمارات کی سولرآئیزیشن کیلئے پلان جلد از جلد پیش کیا جائے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس ہوا،وزیراعظم کو ملک بھر میں گیس ڈویلپمنٹ سکیمز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے 2013 سے 2018 کے دوران شروع کی گئی گیس ڈویلپمنٹ اسکیمز کے انفراسٹرکچر/ تعمیراتی کام مکمل کرنے کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ , وفاقی وزیر منصوبہ بندی , وفاقی وزیر برائے توانائی , وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور , مشیر وزیر اعظم احد چیمہ , وزیر مملکت برائے پیٹرولیم , وزیر مملکت خزانہ , معاون خصوصی وزیراعظم برائے خزانہ اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔