ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیفا ورلڈ کپ میں شوبز شخصیات کی شرکت،تصاویر وائرل

Viral pics of Pakistani actors in FIFA world cup
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کےمعروف اداکار ہمایوں سعید ، سجل علی ،مہوش حیات سمیت کئی ستارے  فیفا ورلڈ کپ  میں شرکت کیلئے قطر پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق  فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم تو نہیں تھی لیکن پاکستان میں فٹ بال کو بڑی دلچسپی سے دیکھا اور کھیلا جاتا ہے۔جہاں دنیا بھر سے لاکھوں فٹبال شائقین نے ورلڈ کپ کیلئے قطر کا رُخ کیا  تھاوہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار بھی بڑی تعداد میں سٹیڈیم  میں تھے۔ قطر فٹبال سٹیڈیم میں ہمایوں سعید، سجل علی، مہوش حیات اور ثانیہ مرزا جیسی بڑی شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں.

پاکستان کی 2بڑی اداکارہ سجل علی اور مہوش حیات کو ورلڈ کپ  میچز میں تفریح کرتے دیکھا گیا۔

سجل علی بھارتی سُپر سٹار کارتک آریان کے ساتھ  بھی تصاویر بنواتی نظر آئیں جبکہ انہوں نے سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ بھی تصاویر بنائیں.

بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی  ورلڈکپ کو بھرپور انجوائے کیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر