(علی ساہی)آئی جی پنجاب نے 6 افسران کے تقرروتبادلوں کے حکامات جاری کردیے۔
آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تقرری کے منتظرعبدالوہاب کوایس پی پوٹھوہار راولپنڈی تعینات کردیا۔بابرجاوید کو ایس پی راول ٹاون راولپنڈی،موارہان خان کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔
بینش فاطمہ کو ایس ڈی پی او نیوٹاؤن رالپنڈی سے سی پی او رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا۔ماہم خان کوایس ڈی پی او نیوٹاؤن راولپنڈی تعینات کردیا گیا جبکہ ڈی ایس پی راشد ملک کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کردی ہیں۔