کالج اساتذہ کی پرموشن میں حائل بڑی رکاوٹ سامنے آگئی

 College Professors Promotion Issue
کیپشن: Promotion
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)اساتذہ کی گریڈ 19 میں پرموشن کے لئےریکارڈ فراہم نہ کرنےوالے ڈائریکٹر کالجز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ، سروس ریکارڈ نہ ہونے پر اساتذہ کی ترقیاں التواء کا شکار ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ڈی پی آئی کالجز نے پنجاب کے تمام ڈائریکٹر کالجز کو اساتذہ کا سروس ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ڈی پی آئی کالجز کے احکامات کے باوجود ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

اساتذہ کو گریڈ 19 میں پرموٹ کرنے کیلئے سروس ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ڈائریکٹر کالجز سرکاری طور پر اساتذہ کا سروس ریکارڈ فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

سروس ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے ڈائریکٹر کالجز کے خلاف ڈسپلنری کارروائی ہوگی۔۔ ڈائریکٹر کالجز کی انتظامی غفلت کے پیش نظر محکمہ نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer