شوکت ترین سینیٹر منتخب ہوگئے

Pti
کیپشن: Shaukat Tarin file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشیر خزانہ شوکت ترین 87 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق  مشیر خزانہ شوکت ترین  خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔ الیکشن کے لیے پولنگ صوبائی اسمبلی کے پرانے ہال میں ہوئی جو سہ پہر 4 بجے تک جاری رہی۔کے پی کے وزیر صحت تیمور جھگڑا کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پولنگ میں 4 ووٹ مسترد ہوئے اور پانچ ارکان کسی وجہ سے ووٹ ڈالنے نہیں آسکے۔

  واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ایوب آفریدی کو سینیٹ کی نشست سے مستعفی کروا کر شوکت ترین کو ٹکٹ دیا تھا جبکہ مشیر خزانہ کے سامنے اے این پی کے شوکت امیر زادہ، پی پی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کےظاہر شاہ مدمقابل تھے۔