(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کی ملاقات، سی سی پی او نے کرائم ریٹ میں کمی کا دعوی کردیا، گورنر پنجاب کا کہنا ہےکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہے۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سی سی پی او لاہور نےامن و امان کی صورتحال اور کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ عوام کےجان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، عوام کو پولیس کے پاس جاتے ہوئے جھجھک محسوس نہیں ہونی چاہیے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام میں افواج پاکستان اور دوسرے تمام اداروں کے ساتھ پولیس کا کلیدی کردار ہے۔
سی سی پی او نے کہا کہ لاہور کے کرائم ریٹ میں کمی واقع ہوئی ہے، کمیونٹی اور عوامی سہولت سنٹرز سے پولیس کا امیج بدلنے میں مدد مل رہی ہے۔