غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کے خلاف کارروائیاں

غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کے خلاف کارروائیاں
کیپشن: city-lda
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔ شعبہ اسٹیٹ برانچ نے گلبرگ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تین ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نےجوہر ٹاؤن میں تین سو اٹھاسی بلاک جے ٹو پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا جبکہ پلاٹ نمبر دو سو تراسی، دو سو چوراسی پر تعمیراتی ملبے کو ٹھکانے لگا دیا ۔ پلاٹ نمبر چار سو اٹھاون اور چار سو ترپن جی فورپرتعمیراتی ملبہ ہٹا دیا گیا، تین سو پینتیس جی تھری اور باون ایل پر بھی تشہیر کے لئے غیر قانونی شیڈز کو مسمار کردیا گیا۔ ڈائریکٹر اظہر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر احمد سعید سلطان نے پولیس اور عملے کے ہمراہ کارروائی کی۔

دوسری جانب ایل ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ نے گلبرگ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں حفیظ سنٹر، منی مارکیٹ ، قصوری روڈ پر تین ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ علی ریاض سیکھو ، باسط عزیز نے عملے اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کی ۔