ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، ٹریفک حادثات میں اضافہ، رواں سال 426 افراد جاں بحق ہوئے

لاہور، ٹریفک حادثات میں اضافہ، رواں سال 426 افراد جاں بحق ہوئے
کیپشن: City42 - Lahore Traffic Accidents
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عیشہ خان): صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ، رواں سال میں ابتک 426 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن چکے۔

ریسکیو کے مطابق رواں برس 51 ہزار ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس میں 51 ہزار افراد زخمی ہوئے جبکہ 426 افراد لقمہ اجل بن گئے۔31 ہزار ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیورز اور موٹرسائیکل سواروں کی غفلت کے باعث پیش آئے،10  ہزار ٹریفک حادثات رکشا ڈرائیورز کی وجہ سے پیش آئے۔ لاہور میں سب سے زیادہ حادثات موٹرسائیکل سوا ر افراد کی وجہ سے ہوئے۔ قوانین کی خلاف ورزیاں شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کا سبب بننے  رہی ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں