ابوبکر ارشد: مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے مہنگا فروخت ہونے لگا، جبکہ برائلر گوشت کا سرکاری ریٹ 533 روپے فی کلو مقرر ہے۔
پرچون مارکیٹ میں برائلر گوشت 545 سے 550 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں مٹن سرکاری نرخ 1600 روپے کے بجائے 2800 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ بیف 800 روپے کے سرکاری ریٹ کے مقابلے میں 1000 سے 1200 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 236 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں انڈے 240 سے 250 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت بھی اب غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی، گوشت اور انڈے سرکاری نرخوں پر فروخت کرانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔