مریم مظہر:باغوں کے شہر لاہور میں آج موسم جزوی ابر آلود ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
ہوائیں اس وقت 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ دن بھر ان کی رفتار 5 سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس میں اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔