ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معمولی سی رنجش؛ پٹرول پمپ مالک نے لڑکے کو آگ لگادی ؛مرکزی ملزم گرفتار

معمولی سی رنجش؛ پٹرول پمپ مالک نے لڑکے کو آگ لگادی ؛مرکزی ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تھانہ سترا کے عقب میں پٹرول پمپ مالک نے لڑکے کو آگ لگادی، پولیس تھانے کے قریب ہونے کے باوجود بے بس تماشائی بنی رہی 

سیالکوٹ میں با اثر پٹرول پمپ مالک اور گاہک کے جھگڑے پر پولیس نے آنکھیں بند کرلیں،پٹرول پمپ مالک نے قاسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی،قاسم جھلس کر زندگی موت کی کشمکش میں پہنچ گیا اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی،لواحقین  نے  گوجرانوالہ پسرور روڈ پر شدید احتجاج کیا ، لواحقین نے  پٹرول پمپ مالک  کا پولیس سے تعلقات کا الزام  لگایا ،

لواحقین کہتے  ہیں کہ تھانہ سترا کی دیوار کے ساتھ واقع پمپ پر انسان کو زندہ جلادیا گیا، پولیس کی شرمناک بے حسی سامنے آگئی، 

ترجمان پولیس نے بتایا کہ  پٹرول پمپ پر نوجوان کو آگ لگانے والا مرکزی ملزم گرفتار ہوگیا ،  ملزمان انتظار علی اور تیمور نے معمولی رنجش پر دوست قاسم کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی ،ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیےتھے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم انتظار علی کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا، دوسرے ملزم تیمور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ، ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، سیالکوٹ پولیس قانون کی بالادستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم کوشاں ہے-