سٹی42: اسرائیل کی فوج نے غزہ کے وسطی علاقوں پر زمینی قبضہ کی جنگ شروع کرنے سے پہلے ساٹھ ہزار ریزرو فوجیوں کو طلبی کے خط بھیجنے کا آغاز کر دیا۔
اسرائیل کی اتحادی حکومت نے غزہ میں فوج کی زمینی موجودگی کو سارے غزہ تک پھیلانے اور حماس کے سٹرانگ ہولڈ سمجھے جانے والے علاقوں پر قبضہ کرنے کے جس منصوبے کا اعلان کیا تھا، اس پر عملدرآمد کے عملی آغاز سے پہلے آئی ڈی ایف کی جانب سےتقریباً 60 ہزار ریزرو فوجی اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا ہے.
اسرائیل کی فوج کے متعلق پہلے اطلاعات آئی تھیں کہ وہ غزہ کے تمام علاقوں پر قبضہ کرنے کی مخالفت کر رہی ہے۔ بعد میں فوج نے بھی وزیراعظم نیتن یاہو کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ اب اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے پہلے فوج نے بہت بڑی تعداد میں ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا ہے۔