سٹی42: سیاحوں کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ مری کے نواحی علاقہ پتریاٹہ میں 18 اگست کو بند کی گئی چیئر لفٹ کل جمعرات کو کھول دی جائے گی۔
پتریاٹہ چئیر لفٹ اور کیبل کار کل سے سیاحوں کیلئے دوبارہ دستیاب ہونے کا اعلان آج کیا گیا ہے۔
پنجاب کے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ نے آج اعلان کیا ہے کہ پتریاٹہ کی چئیرلفٹ اور کیبل کار سروس کل جمعرات کے روز سے سیاحوں کے لئے پھر سے دستیاب ہو گی۔
موسم کی خراب صورتحال کے باعث چئیر لفٹ 18 اگست کو بند کی گئی تھی۔
مری اور نواحی علاقوں میں موسم بہتر ہونے پر کل 21 اگست سے چئیر لفٹ و کیبل کار سیاحوں کیلئے دوبارہ چلا دی جائے گی۔