سٹی 42:سرکاری حج سکیم میں کوٹہ پورا نہ ہوسکا ، حکومت نے نشستیں پوری کرنے کےلیے درخواستیں وصول کرنے کا وقت ایک بار پھر بڑھا دیا
سرکاری حج سکیم میں ابھی 1640 نشستیں باقی ہیں ،خالی نشستوں پر درخواستوں کی وصولی کل (جمعرات) 21 اگست کو بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، مذہبی امور کا کہنا ہے کہ بارشوں اور ہنگامی صورت حال کے باعث درخواست گذاروں کو مشکلات کا سامنا ہے،نشستیں مکمل ہونے پر نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی