ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہرہ خان نے سیلابی صورتحال میں گزرے خوفناک لمحے بیان کر دیے

ماہرہ خان نے سیلابی صورتحال میں گزرے خوفناک لمحے بیان کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران پیش آنے والا اپنا ذاتی اور خوفناک تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

ماہرہ کا کہنا ہے کہ نتھیا گلی سے واپسی کے دوران وہ اس قدر خوفزدہ تھیں کہ ہر لمحہ یہی اندیشہ لاحق رہا کہ کہیں وہ بھی سیلاب یا لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں نہ آجائیں۔

انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے ماہرہ خان نے بتایا کہ ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیا گلی سے واپسی کے وقت وہ بار بار بے بسی محسوس کر رہی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق راستے میں مسلسل یہ خیال آ رہا تھا کہ اگر لینڈ سلائیڈنگ یا اچانک آنے والا ریلا انہیں اپنی لپیٹ میں لے لے تو کیا ہوگا۔ اسی دوران ان کا ذہن بار بار ان ہزاروں متاثرین کی طرف بھی جاتا رہا جو ان دنوں بارشوں اور سیلاب کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی تحریر میں لکھا کہ انہیں اب اس بات کا گہرا احساس ہے کہ قدرتی آفات کے سامنے لوگ کس قدر بے بس ہوجاتے ہیں۔ وہ لمحہ لمحہ اپنی زندگیاں، گھر اور اپنے پیاروں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر اکثر کچھ بھی ان کے ہاتھ میں نہیں رہتا۔

اداکارہ نے حالیہ تباہ کن بارشوں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خدا سے رحم اور حفاظت کی دعا بھی کی۔

 یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان دنوں ملک بھر میں غیر معمولی بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 400 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سندھ میں بھی بارشوں نے مشکلات بڑھا دی ہیں اور 19 اگست کو کراچی میں ہونے والی شدید بارش نے اربن فلڈنگ پیدا کردی، جس سے کئی علاقوں میں گھروں تک پانی داخل ہوگیا۔